لاہور(نیوز ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نمل یونیورسٹی کو پنجاب حکومت کی جانب سے دی گئی زمین کو واپس لے لیا گیا ہے۔ایک بیان میں عطاتارڑ نے لکھا کہ نمل یونیورسٹی کیلئےجو زمین دی گئی تھی اس فیصلےکو منسوخ کرتے ہیں زمین کیلئے پنجاب حکومت کا نو ٹیفکیشن واپس لیتےہیں۔
عطاتارڑ نے کہا کہ عدالت کافیصلہ ہےکسی این جی اوکوسرکاری زمین نہیں دی جائےگی عمران خان نےنمل یونیورسٹی کیلئےپنجاب حکومت سےزمین لی تھی عمران خان نے8ہزارکنال زمین مانگی تھی جودی گئی۔انہوں نے کہا کہ اپنےدورشاملات کی 6500 کنال مزید زمین لینےکامنصوبہ بنایا گیا

نمل یونیورسٹی کیلئےعمران خان نے 6500 کنال زمین پرقبضہ کیا کسی غریب کوپیسےنہیں دیئےگئےسرکاری وسائل کااستعمال دیاگیا۔
حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے زمین کے حصول کا نوٹس جاری کیا تھا اس کو کینسل کرنے جارہی ہے، اس کا جواب دینا ہوگا کہ عمران نیازی نے ہزاروں کنال زمین کیوں نمل یونیورسٹی کے نام پر سرکاری طور پر دی، سرکاری وسائل کے استعمال کے ذریعے حکومتی مشینری کو استعمال کرکے ہزاروں کنال زمین حاصل کی۔ pic.twitter.com/vwv0PeGf0y
— Atta Tarar (Office) (@AttaTararoffice) May 17, 2022








