بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میں خسرہ کیسز، شرح معمول سے 50 فیصد زائد

کراچی میں خسرے کے کیسز میں اضافہ ہونے سے شرح معمول سے 50 فیصد زائد ہوگئی۔

سیکریٹری جنرل پیڈیٹرک ایسوسی ایشن ڈاکٹر خالد شفیع کے مطابق خسرے کا شمار جان لیوا بیماریوں میں ہوتا ہے، خسرہ ایک بچے سے دوسرے بچے میں فوری منتقل ہوتا ہے۔

ڈاکٹر خالد شفیع کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن نہ کرانے کی صورت میں پیچیدگیاں بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے، پاکستان میں اب بھی تقریباً 30 فیصد سے زائد لوگ ویکسینیشن سے دور ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 2023ء میں بچوں میں خسرے کے 36 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔