پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ عینا خان کو نامور اداکارہ ثناء جاوید کی ہمشکل قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ان دونوں اداکاراؤں کا موازنہ کیا جا رہا ہے۔
جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’خانی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ثناء جاوید کا شمار پاکستان کی سرِ فہرست کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جبکہ اداکارہ عینا خان نے ابھی اس انڈسٹری میں گنتی کے 7 ڈرامے ہی کیے ہیں۔
عینا خان آخری بار ڈرامہ سیریل ’فیری ٹیل‘ میں نظر آئی تھیں جبکہ اُن کا آج کل آن ایئر ڈرامہ سیریل ’دل پر دستک‘ خوب تعریفیں سمیٹ رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر کیے جانے والے اس موازنے پر صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ دونوں اداکارائیں ہو بہو ایک دوسرےسے ملتی ہیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ عینا خان اداکارہ ثناء جاوید سے زیادہ خوبصورت ہیں۔









