بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینئرصحافی کامران خان کی اپنے ویڈیوپیغام میں شہباز شریف ،آصف زرداری پرکڑی تنقید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئرصحافی اوراینکرپرسن کامران خان نے کہاکہ پاکستان کوموجودہ خطرناک معاشی اورسیاسی دلدل سے نکالنے کی ابتداء اسی وقت ہوسکتی ہےجب شہباز ،زرداری حکومت بلاتاخیراپنی فاش غلطیاں تسلیم کرتے ہوئےقوم سے معافی طلب کرے

اورنئے الیکشن کااعلان کرے ،اپنے ویڈیوپیغام میں سینئراینکرکاکہناتھاکہ شہباز شریف ،آصف زرداری کی حکومت کے ایک ماہ کے دوران معاشی تباہی کی مثال پاکستان کی تاریخ میں کبھی ملے گی ،انہوں نے کہاکہ کچھ نمبرز میں آپ کے سامنے رکھتاہوں جس سے آپ کوشہباز زرداری کی پھیلائی گئی تباہی کاکچھ اندازہ ہوگا،مثال کے طور پراس حکومت کے پانچ ہفتوں میں پاکستان سٹاک ایکس چینج تقریباًساڑھے تین ہزارپوائنٹس تقریباً دس فیصد گرچکاہے،

گویاسرمایہ کاروں کے پانچ ہفتوں میں 655ارب روپےڈوب گئے،شہباز زرداری حکومت کے چارہفتوں میں روپے کی قدرتقریباً پانچ فیصد گھٹ چکی ہےپچھلے چندہفتوں میں پاکستان میں کاروباری لاگت میں ہوشربااضافہ ہوچکاہےاس معاشی تباہی کے باوجود شہباز زرداری حکومت ملک میں پٹرول اورڈیزل امیرترین ملکوں سے بھی آدھی قیمت پرپاکستان بھرمیں بیچے جارہے ہیںیہی وجہ ہے کہ پاکستان سے پٹرول اورڈیزل دھڑادھڑ افغانستان اورایران سمگل ہورہاہےجس سے پٹرول اورڈیزل سمگلرکروڑوں روپے کمارہے ہیں ،سرمایہ پاکستان کے خزانے سے جارہاہے ،انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں مہنگے تیل کی وجہ سے دنیابھرمیں بجلی کی قیمتیں آسمان کوچھورہی ہیں

جبکہ شہباز حکومت پاکستان میں سستی بجلی بیچے چلی جارہی ہےاسی پس منظر میں پاکستان میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہےہرجانب عوامی چیخ وپکارکی آوازیں ہیں ،انہوں نے کہاکہ تیل وگیس بحران میں مزید شدت ہوگی کیونکہ آج سے سی این جی گیس اسٹیشنز نے ملک بھرمیں سی این جی کی فروخت بندکرنے کااعلان کردیاہےاس پورے ماحول میں ناممکن ہےکہ پاکستان میںآئی ایم ایف پروگرام جاری رہ پائےاورپھرپاکستان کے لیے اپنے غیرملکی قرضوں کی ادائیگی ناممکن ہوگی

ملک ڈیفالٹ کرسکتاہے ،کامران خان کاکہناتھاکہ صر ف یہی نہیں بلکہ پچھلے چارہفتوں کے دوران جس تیزی سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں کمی ہوئی ہےاس کے بعد اب خزانے میںبمشکل ایک مہینے کی درآمدات کےلیے زرمبادلہ بچاہےکوئی چارہ نہیں زرداری ،شہباز حکومت کومعافی کے ساتھ خداحافظ کہہ دےاوراقتدارایک ٹیکنوکریٹ حکومت کے حوالے کردےتاکہ سخت فیصلے ہوں اورپاکستان معاشی ،سیاسی دلدل سے نکل سکے