facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مراد سعید کا ریحام خان کی کتاب کے خلاف لندن میں دعویٰ دائر کرنے کافیصلہ

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر مراد سعید نے ریحام خان کی کتاب کے خلاف لندن میں دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدار ت ترجمانوں کا اجلاس ہوا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کہناتھا کہ مرا د سعید ریحام خان کی کتاب کے خلاف لندن کی عدالت میں دعویٰ دائر کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مراد سعید کو ہدایت کی کہ اپوزیشن گھبرائی ہوئی ہے، آپ نے گھبرانا نہیں، آپ اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔وزیراعظم نے اجلاس کے شرکا کو ہدایت کی کہ معاشی اشاریے بہتر ہیں لہٰذا عوام کو اپنی کارکردگی سے متعلق اعدادوشمار سے آگاہ کریں اور حکومتی کاموں کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کریں