اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے جلسے کی لائیٹنگ ٹھیک نہ ہونے پر ٹھیکیدار کو گرفتارکرنے کی شدید مذمت کرتے کہا ہے کہ جنگل خیل تھانہ عمران نیازی کے جنگل کے قانون کی مثال بنا ہوا ہے۔ٹھیکیدار کی گرفتاری پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امیر مقام نے کہاکہ کوہاٹ جلسے کی لائیٹنگ ٹھیک نہ ہونے کے جرم پر عمران خان نے ٹھیکیدارشیخ انوار کو سزا کے طور پر گرفتار کرادیااسلام کی مثالیں دینے والے کایہ اصل چہرہ اور اصلیت ہے ،اعلیٰ عدلیہ کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہئے، کیا عمران نیازی ہر قانون سے بالا تر ہے؟۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل اور اختیارات کا ناجائز استعمال کررہا ہے مظلوم ٹھیکیدار کو انصاف دلایا جائے، عمران نیازی کی غنڈہ گردی سے نجات دلائی جائے 9 سال سے خیبرپختونخوا میں کچھ نہ کرسکنے والا عوام کو نئے سبز باغ دکھارہا ہے۔
عمران کالائیٹنگ ٹھیک نہ ہونے پر ٹھیکیدار کو گرفتارکرانا قابل مذمت، اعلیٰ عدلیہ نوٹس لے امیرمقام








