اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت پر ازخود نوٹس لے لیا ۔ افسران کو تبدیل کرنے اور ہٹانے پر میڈیارپورٹس اور سریم کورٹ کے ایک جج کے نوٹ پر ازخود نوٹس لیا گیا ۔سریم کورٹ نے کہا کہ افسروں کےتبادلوں اورتحقیقات میں مداخلت سےنظام انصاف میں خلل پڑسکتا ہے، حکومتی مداخلت سےشواہد ضائع ہونے اور پراسیکیوشن پر اثر انداز ہونے کا خدشہ ہے۔سریم کورٹ نے کہا کہ احتساب قوانین میں تبدیلی نظام انصاف کو نیچا دکھانےکےمترادف ہے۔ سپریم کورٹ میں ازخودنوٹس کی سماعت کل (19 مئی بروز جمعرات) ہوگی جبکہ چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجزبینچ سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ نے تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت پر ازخود نوٹس لے لیا








