واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین میں مقیم پاکستانی نژاد ارب پتی محمد ظہورنےروس کے حملے کے خلاف مدد کے طور پر یوکرین کو لڑاکا طیارے خرید کردیے ہیں۔امریکی جریدے”نیوزویک”کی رپورٹ کے مطابق ارب پتی پاکستانی محمد ظہور کی یوکرینی بیوی گلوکارہ کمالیہ ظہور (جو کمالیہ کے نام سے مشہور ہیں) نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خاوند اور دوسرے دولت مند دوستوں نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی خاموشی سے مدد کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ محمد ظہور نے یوکرین کو دو لڑاکا طیارے دیے اور مدد اور دیگر مدد کی ۔ادھر خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فروری کے آخر میں جب سے روس یوکرین جنگ کا آغاز ہوا ۔محمد ظہوریوکرینی شہریوں کے محفوظ انخلا کےلئے کوشاں رہے ۔رپورٹ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے ارب پتی محمد ظہور نے فنڈز اکٹھے کرنے اور پناہ گزینوں کو برطانیہ اور یورپ کے دوسرے حصوں میں پہنچانے میں مدد کی ۔انہوں نے یوکرین کے لئے محفوظ راستہ یقینی بنانے کےلئے سربراہان مملکت اور دوسرے بااثر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کیں ۔انہوں نے دنیا بھر کے لوگوں پر بھی زوردیا کہ وہ روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کا ساتھ دیں ۔
روسی جارحیت،ارب پتی پاکستانی نے یوکرین کو لڑاکا طیارے خریدکردیے ،امریکی میڈیا کا دعویٰ
