اسلام آباد (نیوز ڈیسک )محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے شہریوں کوخوشخبری سدنا دی ہے ، آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کے بالائی ، وسطی علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان ہے ،
مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہوگا،آج سے منگل تک بارشوں کا امکان ہے ۔ اسلام آباد ، راولپنڈی اور بالائی علاقوں میں بارشیں ہوں گی۔









