اسلام آباد(مانیٹرنگ ) وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی وسماجی قیادت نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دھماکہ المناک ہے ، یہ ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔
صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف، چیئرمین پی پی بلاول بھٹوزرداری، مولانا فضل الرحمن دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے پشاور دھماکے مذمت اور گہرے دکھ کا اظہا ر کیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ خودکش حملہ آور نے پہلے فائرنگ کی پھر دھماکہ کیا۔ خودکش پہلے پولیس اہکار کا شہید کرکے مسجد کے اندر گیا۔ دوسرا پولیس اہلکارفائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوا۔
پشاور دھماکے میں اب تک اطلاعات کے مطابق تیس افراد شہید ہوگئے ہیںاور پچاس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔