لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہاکہ اعتماد کے ووٹ سے پہلے ہم سالک حسین اورچوہدری طارق بشیرچیمہ کوواپس لے آئیں گے،شریفوں نے 2بارقرآن پرقسم دے کروزارت اعلیٰ کاوعدہ پورانہیں کیا،
جمعرات کومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنماء کاکہناتھاکہ دونوں رہنماء واپس آئیں گے اوران کادھڑن تختہ کریں گے ،چیمہ صاحب نے کہاکہ اگر چوہدری صاحب کاووٹ لیناہے تووہاں سے فون کرائیں ،انہوں نے کہاکہ وفاق میں مقابلہ ہوگا،
شریفوں کی وفاق کی گیم ختم ہے انہیں سمجھ نہیں آرہی ،سالک حسین ،طارق بشیرچیمہ کاپتاہے کیاکرناہے،صوبائی اسمبلیوں پرزرداری اورہمارامفادایک ہے









