اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ کل (جمعہ کو) آخری جلسہ ملتان میں ہوگا جس میں اسلام آباد پہنچنے کیلئے کال دوں گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارچ سے قبل آخری جلسہ ملتان میں ہوگا، جس میں کال دوں گا کب قوم نے اسلام آباد پہنچنا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مارچ کا مقصد حقيقی آزادی حاصل کرنا ہے، منزل قريب ہے، ہم اليکشن چاہتےہيں، باہر سے ڈکٹيشن ملتی ہے روس سے گندم اور تيل نہیں لينا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ہم امپورٹڈ حکومت نہیں، صاف شفاف اليکشن چاہتے ہيں، اليکشن کی تاريخ لینے تک اسلام آباد سے نہيں جائيں گے۔









