بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روزے میں خون کا عطیہ دیا جا سکتا ہے؟

سوال: اگر ایمرجنسی کی صورت میں کسی مریض کو خون کی ضرورت پڑ جائے اور کوئی روزہ دار اپنے خون کا عطیہ دے یا پھر خون ٹیسٹ کے لیے روزہ دار کو خون دینا پڑے تو کیا ان صورتوں میں روزہ برقرار رہے گا یا ٹوٹ جائے گا؟

اس کے علاوہ اگر روزے کی حالت میں کسی کے ہاتھ پیر زخمی ہو جائیں اور جسم سے خون بہنے لگے یا دانتوں سے خون نکلنے لگے تو کیا اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟

جواب: کسی کو خون کا عطیہ دینے، جسم کے زخمی ہونے پر خون بہنے یا دانت سے خون نکلنے پر روزہ نہیں ٹوٹتا لیکن اگر حلق سے خون پیٹ میں چلا جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔