بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خدارا صنعتکارحکومت کوکوئی حل بتائیں،وزیراعظم شہبازشریف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی کے پانی کا مسئلہ حل کرنا چاہتا ہوں، مجھے کراچی آنا تھا، یہاں ایک جہاز کو لاؤنچ کرنا تھا۔وزیر اعلیٰ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سندھ کی دھرتی عظیم ہے، میں یہاں پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے نہیں آیا ہوں، تاجروں، صنعتکاروں سے مسائل کے حل پر بات کرنے آیا ہوں۔وزیر اعظم نے کہا کہ اگست 2018 میں ڈالر 115 روپے کا تھا، ڈیڑھ ماہ پہلے حلف لیا تو ڈالر 189 روپے پر تھا، چار برسوں میں ڈالر 115 سے 189 روپے تک پہنچا، اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ ساڑھے 3سال غداری کےسرٹیفکیٹ بانٹےگئے،غداری اوروفاداری کی بحث میں جائیں گےتوبات دورتک جائےگی،خدارا صنعتکارحکومت کوکوئی حل بتائیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ لگژری آئٹمزکی درآمدپرپابندی لگادی ہے،امپورٹڈاشیاپرپابندی لگانےکامقصدروپےکومستحکم کرناہے،ہمیں مشکل آن پڑی ہےتوپھرقربانی دینا پڑے گی،اشرافیہ امپورٹڈ اشیامنگواتے ہیں،امپورٹڈاشیاپرپابندی سےمقامی صنعت کوفائدہ ہوگا۔