بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آزاد جیتا تھا، شکر عمران خان کا نام ہم سے ہٹ گیا،اجمل چیمہ

لاہور(نیوز ڈیسک )الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ڈی سیٹ ہونے والے سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ نے کہا ہےکہ آزاد حیثیت میں الیکشن جیتا تھا اور مجھے منحرف نہیں کہا جا سکتا۔الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کا ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کر دیا ہے۔ڈی سیٹ ہونے والوں میں علیم خان، نذیر چوہان سمیت دیگر جہانگیر ترین گروپ کے ارکان شامل ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈی سیٹ ہونے والے سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ کا کہنا تھاکہ میں نے آزاد حیثیت میں الیکشن جیتا تھا تو لہٰذا مجھے منحرف نہیں کہا جاسکتا۔ان کا کہنا تھاکہ اللہ کا شکر ہے عمران خان کا نام ہمارے نام سے ہٹ گیا، عمران خان نے جہانگیر ترین جیسے محسنوں کو بھی نہیں بخشا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نالائقی کے باعث سب نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا ہے، یہ شخص ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانا چاہتا ہے۔اجمل چیمہ کا کہنا تھاکہ حلقے کی بہتری کیلئے عمران خان کا ساتھ دیا تھا مگر وہ مہنگائی کا طوفان لے آیا۔