ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز سے متعلق نازیبا کلمات کہے ہیں، جس پر ن لیگی قیات نے شدید مذمت کی ہے۔ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے مریم نواز کی گزشتہ روز کی تقریر کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے مجھے کسی نے سوشل میڈیا پر تقریر بھیجی، مریم تقریر کر رہی تھی کل، اس میں اتنی دفعہ اور اس جذبے سے اور اس جنون سے میرا نام لیا کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے جس طرح تم بار بار میرا نام لیتی ہو۔
مریم نواز! میرا نام نہ لیا کرو کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے، عمران خان








