بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کاش کوئی چیف جسٹس کو پرسنل آبزرویشن کا خط لکھے ، آصف زرداری کی مریم سے متعلق عمران کے بیان کی مذمت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے حوالے سے عمران خان کے نازیبا زبان استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جن عزت داروں کے گھروں میں مائیں بہنیں ہوں وہ اس طرح کی زبان نہیں استعمال کرتے۔اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ خدارا اس سیاست میں اتنے نیچے نہ گر جائیں ،مائیں بہنیں بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ ہی پیغام بی بی شہید چھوڑ کر گئیں ہیں،کاش اب بھی کوئی چیف جسٹس کو پرسنل ابزرویشن کا خط لکھے اور وہ نوٹس لیں۔