برطانوی عدالت نے متنازع یوٹیوبر عادل راجہ پر 10 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا۔
متنازع یوٹیوبر عادل راجہ برطانوی عدالت میں بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے خلاف ہتک عزت کیس میں اپیلیں ہار گیا۔
عادل راجہ اپنے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست میں ناکام رہا۔
برطانوی عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا کہ عادل راجہ درخواست گزار کو درخواستوں ، حکم امتناع اور سیکیورٹی اخراجات کی مد میں ادائیگی کرے۔
عدالت کے مطابق عادل راجہ نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر کی ایکس، فیس بک اور یوٹیوب سمیت 9 پبلیکشنز میں ہتک کی۔
برطانوی ہائی کورٹ کے جج نے متنازع یو ٹیوبر کی تمام درخواستیں مسترد کردیں۔
عادل راجہ کو دھچکا، برطانوی عدالت نے 10 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کردیا







