بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر خزانہ محمداورنگزیب ایک ہفتےکےدورے پر واشنگٹن پہنچ گئے

واشنگٹن: وزیر خزانہ محمداورنگزیب ایک ہفتےکےدورے پر واشنگٹن پہنچ گئے۔ دورہ امریکا کے دوران وزیر خزانہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیو سے ملاقات کریں گے۔ پاکستان آئی ایم ایف سےای ایف ایف قرضےکیلئےمشن بھیجنےکی درخواست کرےگا۔ وزیرخزانہ کا دورہ 13 سے 21 اپریل تک ہوگا۔
وزیر خزانہ محمداورنگزیب کے وفد میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، سیکرٹری اقتصادی امورڈاکٹر کاظم نیاز بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ اپریل میں نئے اور بڑے پروگرام پر آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوں گے۔
انھوں نے کہا تھا کہ 14 اور 15اپریل کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہوں گے، عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مائیکرو اکنامک اسٹیبلٹی کو جاری رکھیں گے۔
محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا تھا کہ آئی ایم ایف کا کم سے کم 3 سال کا پروگرام چاہیے۔