بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان عدت کیس میں پراسیکیوشن کے بغیر فیصلہ سنانے کی وارننگ

اسلام آباد سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان عدت کیس میں اپیلوں پر پراسیکیوشن کے بغیر فیصلہ سنانے کی وارننگ دی ہے۔

سیشن کورٹ میں عدت کیس کی سماعت ہوئی۔ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی پیش نہیں ہوئے۔

جونیئر وکیل نے عدالت کے سامنے پیش ہو کر بتایا کہ راجہ رضوان عباسی سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔

انھوں نے عدالت سے استدعا کی کہ سماعت کیلئے ساڑھے 11 بجے کا وقت رکھ لیں۔

جس پر سیشن جج نے کہا کہ میں نے وارننگ دے رکھی ہے اگر آج رضوان عباسی عدالت میں نہیں آئے تو کیس کا فیصلہ کر دوں گا۔

جس کے بعد سماعت میں ساڑھے 11 بجے تک کا وقفہ کردیا گیا۔