بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

2005 کے زلزلے میں لاپتہ بچی 17 برس بعد بازیاب

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 17 سال قبل اغوا ہونے والی خاتون کو بازیاب کروالیا گیا ، اسلام آباد سے اغواء ہونے والی آسیہ بی بی ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مل گئی، آسیہ آزاد کشمیر کے چک چکوٹھی کی رہائشی ہے۔

پولیس کے مطابق آسیہ بی بی کو 13 سا ل کی عمر میں غلام مصطفیٰ نامی شخص اغواء کرکے جھنگ لے آیا تھا،2 سال بعد آسیہ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عمررسیدہ اللہ یار کو فروخت کردیا گیا، آسیہ کو خریدنے والے اللہ یار نے بعد ازاں اس سے نکاح کر لیا تھا ۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ چند روز قبل آسیہ نے سوشل میڈیا پر اپنے اغواء کے بارے میں بتایا تھا جس کے بعد آزاد کشمیر حکومت نے وفاقی حکومت کے ذریعے مغویہ آسیہ کو بازیاب کرایا۔
پولیس کا کہناہے کہ آسیہ کو علاقہ مجسٹریٹ نے دارلامان بھیج دیا ، قانونی کارروائی کے بعد اسلام آباد پولیس کے حوالہ کیا جائے گا۔