بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہوا؟  وزارت خزانہ کے ترجمان کااہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہوا؟  وزارت خزانہ کے ترجمان کااہم بیان سامنے آگیا۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 3.82 امریکی ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا، ترجمان وزارت خزانہ ۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4.30 امریکی ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا۔ترجمان کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 4.53 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.14 روپے اضافے کی تجویز دی گئی۔ ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ہونے والے ردوبدل اور ایکسچینج ریٹ پر انحصار کرتی ہیں۔ ترجمان کے مطابق مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے بھی عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ترجمان  کے مطابق امید ہے مشرق وسطی بحران کے خاتمے سے ریلیف مل سکے گا