اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں سعودی وفد کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ اور وفد کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ سعودی وفد کی پاکستان آمد پر بہت خوشی ہوئی۔ ہم پاکستان میں وفد بھیجنے پر سعودی ولی عہد کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
وزیراعظم کا سعودی وزیر خارجہ اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ








