سابق نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام گورنر سندھ کیلئے زیر گردش ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گورنرسندھ کی تبدیلی کی باز گشت ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام گورنر سندھ کیلئے زیر گردش ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا تھاکہ فی الحال معلوم نہیں تاہم لوگ مبارکبادیں دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ جسٹس ریٹائر مقبول باقر سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔
گورنر سندھ کیلئے جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام کی بازگشت








