اسلام آباد(صغیر چوہدری ایڈیٹر رپورٹنگ اینڈ انوسٹی گیشن)بجلی کی چوری میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ملوث ہیں جو چوری ہونے والی بجلی کے پیسے ریکور کرنے کے لئے صارفین پر اوور بلنگ کی صورت میں بوجھ ڈالتی ہیں ۔ یہ کمپنیاں اتنے منظم انداز میں باریک واردات ڈالتی ہیں کہ عام صارف کو اس کا پتا تک نہیں چلتا۔ روزنامہ ممتاز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے بجلی چوری سے متعلق ایک مفصل رپورٹ تیار کی ہے اور ایک تفصیلی بریفنگ کے ذریعے وزیر داخلہ سید محسن نقوی کو بریفنگ کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے ۔ ایف،آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی یہ رپورٹ خفیہ رکھی گئی ہے تاکہ تحقیقاتی عمل میں کوئی رکاوٹ یا خلل نا پڑے۔ اس حوالے سے ایف آئی اے کو وزیر داخلہ کی جانب سے خصوصی ٹاسک بھی سونپا گیا ہے اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کی مختلف ٹیموں نے باقاعدہ تحقیقات کا،آغاز کردیا ہے ۔ وزارت پانی و بجلی کے حکام بھی ایف آئی اے کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں ڈی جی ایف آئی اے کی زیر نگرانی مختلف زونل ہیڈز کی سربراہی میں ٹیمیں خصوصی ٹاسک پر کام کا،آغاز کرچکی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ بجلی چوری خیبر پختون خواہ اور قبائلی علاقوں میں ہورہی ہے جبکہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے اور لاہور سر فہرست ہے رپورٹ میں بتایا گیا یے کہ لیسکو نے ایک سال کے دوران بجلی چوری کی ریکوری کے لئے 83 کروڑ یونٹ بجلی کے بلوں میں اضافی ڈالے اور وہ عام صارفین سے وصول کئے گئے ۔ اس حوالے لیسکو کے 2 اعلی افسروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بجلی کی ایک اور بڑی تقسیم کار کمپنی آئیسکو کے ریکارڈ کی چانچ پڑتال شروع کی جارہی ہے اور خصوصی ٹیمیں اوور بلنگ پر تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کرچکی ہیں۔ اوور بلنگ کرنے والے کرپٹ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرکے انہیں بے نقاب کیا جائے گا۔ اوور بلنگ اور بجلی چوری سے متعلق وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں منظم منصوبہ بندی کے تحت زائد یونٹ بلوں میں شامل کرکے گھناؤنے جرم میں ملوث ہیں ۔ ڈی جی ایف آئی اے پر دباو بھی ڈالا جارہا ہے بااثر مافیا وزیر اعظم تک بھی اثر و رسوخ استعمال کیا ہے لیکن ایف آئی اے کو مکمل اختیارات دئیے گئے ہیں ۔محسن نقوی نے بتایا کہ بجلی چوروں کے خلاف بہت بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرنے جارہے ہیں بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا ایف آئی اے کو وزارت داخلہ کی طرف سے مکمل سپورٹ ہے وزیر،اعظم نے بھی ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے وزیر داخلہ نے اس عزم کا،اعادہ کیا ہے کہ بجلی چوری اور اوور بلنگ کے خلاف کمپین کسی صورت میں بھی نہیں رکے گی اس کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے اور ملک بھر میں اوور بلنگ پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا ہے ۔
بجلی چوری میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ملوث








