بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے معذرت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کررہے ہیں۔
چیف جسٹس کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
چیف جسٹس معمول کے مطابق لاہور میں ہیں، اجلاس میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں۔
واضح رہے کہ اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت آصف زرداری نے خطاب کیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو سمیت دیگر ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ موجود تھے جبکہ مہمانوں کی گیلریز میں غیرملکی سفیر بھی براجمان نظر نظر آئے۔