بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ا وفاقی وزیر اویس لغاری کا وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا  کو خط، ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا

اسلام آباد:وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کو خط لکھ کر بجلی چوری روکنے سےمتعلق اقدامات پربات چیت کیلئے ملاقات کاوقت مانگ لیا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ ملاقات میں مشترکہ حکمت عملی کےذریعے صورتحال میں بہتری لانے پرغورکیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ خیبر پختون خواہ میں بجلی چوری روکنے کے لیے پولیس کی مدد فراہم کی جائے ،پولیس کی مدد سےخیبر پختون خواہ میں بجلی چوری کےخلاف مہم کا کامیاب بنایاجاسکتا ہے ،خط میں ویس لغاری نے وزیراعلیٰ کے پی سے کہاکہ پولیس کے تعاون کے لیے آپ سے ذاتی دلچسپی لینے کی درخواست کرتا ہوں،کے پی میں آپریٹ کرنے والی پیسکو اورٹیسکو خراب کارکردگی والی ڈسکوز میں شامل ہیں، اویس لغاری نے کہاکہ رواں مالی سال کے لیے پیسکو اور ٹیسکو کے نقصانات کا تخمینہ 188 ارب روپے لگایا گیا ہے، بجلی چوری روکنے،نقصانات کم اور ریکوریز میں بہتری کے لیے ملک گیر مہم شروع کی ہے ،مہم کی کامیابی کا دآرومدار صوبائی حکومتوں کے تعاون پر منحصر ہے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ نقصانات نے پاور سیکٹر کی پائیداری پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے، ٹیسکو کےزیر انتظام علاقوں میں کمزورحکومتی عمل داری کا چیلنج درپیش ہے ،ممکنہ حل میں ٹیسکو کےعلاقوں میں ریکوری کے لیےصوبائی حکومت جامع پلان مرتب کرے،دوسرا ممکنہ حل یہ ہے کہ صوبائی حکومت ٹیسکو کے علاقوں میں پاورسپلائی کا بیڑا اٹھالے۔