بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔کاروباری ہفتے کے آخری روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 814 ڈالرز ہوگئی ہے۔بین الااقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا اثر پاکستان کے صرافہ بازاروں پر بھی پڑا ہے۔پاکستا ن میں بھی سونا ایک تولہ سونا600 روپے مہنگا ہوگیا۔ جس کے بعد سونے کی قیمت ملکی ترایخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار ایک تولہ سونا 1 لاکھ 39 ہزار 300 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ 10 گرام سونا 514 روپے مہنگا ہوگیا۔ 10 گرام سونا 1 لاکھ 19 ہزار 427 کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔