بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹس آگئیں

اسلام آباد(ممتا زنیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا الشفاہسپتال میں طبی معائنہ، میڈیکل رپورٹس منظرعام پر آ گئیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹس نارمل آئیں۔ میڈیکل ٹیسٹس میں ای سی جی، ایکو، الٹراساؤنڈ اور اینڈوسکوپی شامل ہیں۔بشریٰ بی بی کو صرف گیسٹرو کا معمولی مسئلہ ہے ۔بشریٰ بی بی نے بلڈ ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا ۔
ڈاکٹرز کے مطابق بشریٰ بی بی کے تمام میڈیکل رپورٹیں مکمل ہونے کے بعد کاپیاں جیل سپرنٹنڈنٹ، پمز ہسپتال اور شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم کو مہیا کی جائیں گی۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے وکیل اور فوکل پرسن انتظار حسین پنجوتھا نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو جب سے زہر والا کھانا دیا ہے اس دن سے وہ بول نہیں سکتیں۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا شفا اسپتال میں میڈیکل چیک اپ ہوا ان کی طبیعت آج بھی ٹھیک نہیں تھی ڈاکٹرز نے تجویز کیا کہ یہ دل کا مرض ہے۔
انتظارپنجوتھا نے کہا کہ گرفتاری سے پہلے بشریٰ بی بی کی صحت ٹھیک تھی اب ان کے معدے کے اندر زخم پائےگئے ہیں بشریٰ بی بی کے کھانےمیں جوکچھ ملایا جا رہا ہے نہ ملایا جائے، بشریٰ بی بی کو جب سے زہر والا کھانا دیا ہے اس دن سے وہ بول نہیں سکتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق بشریٰ بی بی کو ہارپک دیا گیا جو پوائزن ہے، فائنل رپورٹ جب آئے گی تو مزید اس پر بات کی جائےگی، بشریٰ بی بی پر ظلم بانی پی ٹی آئی کو پریشر میں لانا ہے بشریٰ بی بی کےجسم میں تیزاب کی مقدار بہت زیادہ ہیں۔