بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کو تین دن جیل میں رکھا جائے تو اس کی سیاست نکل جائے گی،وزیر داخلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کی خواہش ظاہر کردی۔لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر عمران خان کو تین دن جیل میں رکھا جائے تو اس کی سیاست نکل جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ میری خواہش ہے عمران خان کو اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا۔وزیرداخلہ نے کا کہا کہ کیونکہ یہ ایک اتحادی حکومت ہے، اس لیے اس قسم کے فیصلے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے بغیر نہیں کیے جاسکتے، آپ دعا کریں عمران خان کی گرفتاری کی اجازت مل جائے پھر قوم کو یہ خوشی ملے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ادارے ہمارے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ ہونے چاہیئں، ہم جتنا زور لگا رہے ہیں وہ کم ہے اور ادارے جتنی مدد کر رہے ہیں وہ کم ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پرویز الہٰی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ہے، انہیں چاہیے پہلے اس پر ووٹنگ کرائیں پھر اجلاس بلائیں۔شیریں مزاری کی گرفتاری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کی گرفتاری میں حکومت یا کسی اور کا کوئی عمل دخل نہیں، متعلقہ ادارے نے قانون کے مطابق ان کی گرفتاری کی۔