بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہانیہ عامر کا “ذہنی تناؤ” میں مبتلا ہونے کا انکشاف


Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معرود اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔

فوٹو اَپ لوڈنگ سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک طویل کیپشن شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اِن دنوں دہنی تناؤ کا شکار ہیں اور اس سے کی وجہ سے بلکل اچھا محسوس نہیں کررہیں۔

انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ کچھ عرصے سے میری طبعیت بہتر نہیں ہے جبکہ پریشانی کی بات نہیں میں صحت کی بحالی پر مکمل توجہ دے رہی ہوں تاکہ دوبارہ واپسی کرسکوں۔
اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ دماغی صحت کے بارے میں بات کرنے یا مدد مانگنے میں کوئی شرم کی بات نہیں، مجھے یقین ہے کہ میری طرح بہت سے لوگ ایسے لمحات سے گزرے ہوں گے۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ یاد رکھیں! دماغی صحت بھی اتنی ہی اہمیت رکھتی ہے جتنا کہ جسمانی صحت، اس پر بحث کرنا طاقت کی علامت ہے ناکہ کمزوی کی، جب آپ کو ضرورت ہو تو براہ کرم مدد طلب کریں۔