بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی آرمی چیف کا فوج کو ایل او سی پر چوکس رہنے کا حکم

سرینگر(ممتاز رپورٹ) بھارتی آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے اپنی فوج کو کنٹرول لائن کا تقدس برقرار رکھنے کےلئےچوکس رہنے کی ہدایت کردی ۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنرل پانڈے بطور آرمی چیف مقبوضہ کشمیر کے اپنے پہلے دورے کے دوران ہفتہ کے روز سرینگر پہنچے جہاں انہیں مقبوضہ علاقے کی سکیورٹی کی صورتحال اورآپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ فارمینشز کمانڈرز نے انہیں کنٹرول لائن پر موجودہ جنگ بندی ،ترقیاتی کام اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔ اس موقع پر بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں امن ،ترقی اور خؤشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے ۔انہوں نے فوج کو کنٹرول لائن کا تقدس برقرار رہنے کےلئے چوکس رہنے کا حکم دیا۔