بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آصفہ کے معمولی زخمی ہونے کی سانحہ پشاور سے زیادہ میڈیا کوریج پر صارفین سوشل میڈیا کا غم و غصہ کا اظہار

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ ) سوشل میڈیا پر صارفین نے ٹی وی چینلز پرسانحہ پشاورکی جگہ آصفہ بھٹو کو ڈرون کیمرہ لگنے کو زیادہ اہمیت دینے پر غم و غصہ کا اظہار کیا ہے ۔

خیال رہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور کی مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع کے دوران لگ بھگ 60 افراد جاں بحق ہو گئے اس واقعے کی آغاز میں بھرپور میڈیا کوریج ملتی رہی ردعمل کا سلسلہ جاری رہا ۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے بھی نمایاں طور پر اسے نشر کیا اور ویب سائیٹس پر بھی سر فہرست اسی واقعے کی تفصیلات کو جاری کیا گیا تاہم عوامی مارچ کے دوران سربراہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بہن آصفہ بھٹو کو ڈرون کیمرہ لگنے سے معمولی زخم پاکستان کے الیکٹرانک میڈیا میں غالب آ گیا جس پر سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ۔ اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے کہ معمولی سیاسی واقعے کو اتنی اہمیت دینا اور 60 سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع کے واقعے کی میڈیا کوریج کم کرنا انتہائی افسوسناک ہے ۔ صارفین نے یہ بھی کہا کہ جن جن ٹی وی چینلز نے ایسا کیا ان ٹی وی چینلز کو شہری نظر انداز کر دیں اور نہ دیکھیں ۔ بعض صارفین نے متعلقہ ٹی وی چینلزکے خلاف انتہائی سخت ریمارکس کی پوسٹ بھی لگائی ہیںAA