چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ججز کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کے معاملے پر فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا، اجلاس کل دن اڑھائی بجے بلایا گیا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے آفس نے تمام ججز سے آج تک تجاویز مانگی تھیں۔
ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ اسلام آباد سے بھی تجاویز طلب کی گئی تھیں، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹس ججز کے خط کے معاملے پر تجاویز مانگی تھیں۔
ججز کو دھمکی آمیز خط: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا








