اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں مفت کھانا پروگرام پر عملدرآمد شروع ہوگیا
پہلے فیز میں چالیس پرائمری سکولز میں رواں ہفتے دوپہر کا کھانا دیا جائے گا
پہلے مرحلے میں ترنول اور نیلور سیکٹر کے بیس بیس سکولوں میں مفت کھانا دیا جائے گا
سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی نے پرائمری سکولز میں سہولیات فراہمی کے ساتھ بچوں کے لیے مفت کھانے کا اعلان کیا تھا۔
سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی نے کہاکہ بچوں کو دوپہر کا کھانا حکومت اور اللہ والے ٹرسٹ کے تعاون سے دیا جا رہا ہے، اگلے دو ماہ میں تمام پرائمری سکولز میں کھانا شروع کر دیا جائے گا۔








