بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی طرف سے بزنس کمیونٹی کے مسائل سننا اورحل کی یقین دہانی قابل تحسین ہے، احسن بختاوری

صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بختاوری نے وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ کراچی پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے تاجروں کو مسائل کے حل کیلئے یکم مئی کو اسلام آباد بلانا خوش آئند ہے، بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کئے بغیر ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جا سکتا،
احسن بختاوری نے کہا کہ ایکسپورٹ کو 100 ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے بزنس کمیونٹی کا کلیدی کردار ہو گا، ایکسپورٹ میں اضافے اور انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتیں میں کم کی جائیں،
وزیراعظم کی طرف سے بزنس کمیونٹی کے مسائل سننا اورحل کی یقین دہانی قابل تحسین ہے،
موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں معیشت بہتر نظر آرہی ہے،
سٹاک ایکسچینج تیزی کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے،
سعودی عرب اور دیگر ممالک کی سرمایہ کاری آنے سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے
وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں اربوں ڈالر کے معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی،
بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،