بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈی آئی خان سے اغوا کیے گئے سیشن جج شاکر اللّٰہ بازیاب نہ ہوسکے

ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر بگوال اڈہ سے اغوا کیے گئے سیشن جج شاکر اللّٰہ تاحال بازیاب نہ ہوسکے۔

سیشن جج جنوبی وزیرستان شاکر اللّٰہ کو گزشتہ روز اغواء کیا گیا تھا۔

تھانہ مانجھی خیل پولیس کے مطابق سیشن جج کی بازیابی کے لیے ٹانک اور ڈیرہ پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) حافظ محمد عدنان نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ مُسلح افراد سیشن جج کی گاڑی اور ڈرائیور کو وہیں چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو جج کی بحفاظت بازیابی کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی تھی۔