بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک کے بالائی علاقوں میں آج بارش اور ژالہ باری کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

گزشتہ روز بلوچستان میں طوفانی بارش ہوئی، غیر معمولی ژالہ باری سے ندی نالے بپھر گئے۔

کوئٹہ زیارت شاہراہ کئی مقامات پر سیلابی ریلوں میں بہہ گئی، ژالہ باری سے فصلوں، باغات اور سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب جھنگ اور سرگودھا سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں بارش ہوئی۔

وادی شکئی اور اسپین میں ژالہ باری، آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی۔