بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کمر کس لی

لاہور (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کمر کس لی، اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق مراسلے ارسال کر دیئے، الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو مراسلے بھجوائے گئے ہیں۔ مراسلے کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون سازی کا عمل مکمل کیا جائے، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون سازی کا اسٹیٹس بتایا جائے، بلدیاتی انتخابات کرانا آئینی ضرورت ہے، عام انتخابات کی وجہ سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کو موخر کر دیا گیا تھا، پنجاب کے علاوہ تین صوبوں میں بلدیاتی انتخابات مکمل ہو چکے ہیں۔