بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی پنجاب کے گاؤں جاتی امرا کے مکین نواز شریف کو وزیراعظم بنانے کے خواہش مند

جاتی امرا(ویب ڈیسک )برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ بھارتی پنجاب کے گاؤں جاتی امرا کے مکین نواز شریف کو وزیراعظم بنانے کے خواہش مندہیں ،گائوں کے مکینوں نے نواز شریف کے دادا میاں محمد بخش کی تربت پر مزار بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ 2013 میں شہباز شریف نے یہاں کا دورہ کیا تھا جس پر پنجاب حکومت نے گاؤں کی ترقی کے کافی اقدامات کیے،پنجاب حکومت نے گاؤں میں رابطہ سڑکیں تعمیر کرائیں، سٹیڈیم بنا اور الگ ٹینکی بننے سے پانی کی فراہمی ممکن ہوئی، 1938 میں نواز شریف کا خاندان جاتی امرا سے پاکستان ہجرت کرگیا تھا لیکن وہ کبھی اپنے گاؤں کو نہیں بھولے،نواز شریف کا خاندان جاتے ہوئے اپنا آبائی گھر گوردوارے کو دے گیا تھا، آج بھی یہاں ان کی احسان مندی میں ہم ان کے لئے دعا کرتے ہیں۔
علاقہ مکینوں نے کہاکہ نواز شریف کا خاندان جاتے ہوئے اپنا آبائی گھر گوردوارے کو دے گیا تھا، آج بھی یہاں ان کی احسان مندی میں ہم ان کے لئے دعا کرتے ہیں، بچپن میں ہم نے دیکھا تھا کہ ساتوں بھائی گاڑیوں میں یہاں (جاتی امرا) آئے تھے،میاں صاحب نے کہاتھا بچو دور نہ جانا، ہمیں آج بھی وہ سب یاد ہے،نواز شریف اور شہباز شریف کے بزرگوں کے مزارات بھی یہاں موجود ہیں،ہمارے لئے فخر ہے کہ ہمارے گاؤں کے خاندان نے اتنی ترقی اور بلندی پائی،ہماری دعا ہے کہ نواز شریف وزیراعظم بنیں،دبئی میں جب فیکٹری کھولی تھی تو میاں صاحب نے گاؤں (جاتی امرا) کے لڑکوں سے پاسپورٹ بنانے کا کہا تھا، ہم نے دوبئی جا کر نوکری کی تھی،1978 میں دوبئی گئے تھے اور 1997 میں واپس آئے تھے،ہماری دعا ہے کہ وہ دوبارہ وزیراعظم بنیں۔