facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

64 فیصد پاکستانی مہنگائی سے پریشان ۔۔گیلپ پاکستان سروے کی رپورٹ جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافے سے عوام انتہائی پریشان ہے ، میڈیا رپورٹس کیمطابق عوام اس وقت مہنگائی کو سنگین مسئلہ قرار دے رہے ہیں، آئے دن پیٹرول ، بجلی مہنگا ہونے سے اشیائے خوردوونوش کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔

مہنگائی سے بے حال پاکستانیوں کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، 64 فیصد پاکستانی مہنگائی سے پریشان دکھائی دیتے ہیں، جولائی 2021 میں 44 فیصد افراد نے مہنگائی کو اہم مسئلہ کہا تھا۔

گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 21 فیصد افراد بے روزگاری اور 7 فیصد کرپشن کو ملک کا اہم مسئلہ سمجھتے ہیں۔

سروے میں 68 فیصد خواتین اور 62 فیصد مردوں نے مہنگائی بڑھنے کا شکوہ کیا جبکہ 30 سے 50 سال سے زائد عمر کے افراد نے مہنگائی کو اہم مسئلہ بتایا۔