لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا ۔پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب اور پولیس کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گی۔اجلاس میں دوسری قرارداد میں اسمبلی افسران کے گھروں پر چھاپوں اور پولیس گردی کی بھرپور مذمت کی گئی۔
اس دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا کہ بیورو کریسی اور پولیس سمت درست کر لے وقت بدل رہا ہے، اسمبلی افسران اور ملازمین کے گھروں پر چھاپے قابلِ مذمت ہیں۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا ہے، حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے اور انتقامی اقدامات نہیں چلیں گے، اللہ کا شکر ہے کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی اور میں سرخرو ہو کر نکلا۔
رکن پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بدترین شکست سے دوچار ہوئی، امپورٹڈ حکمرانوں کی نااہلی چند ہفتے میں ہی عیاں ہوگئی۔
شہباز شریف اور حمزہ نے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا،پرویزالٰہی








