بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لانگ مارچ کا اعلان کر کے عمران خان نے اپنے لیے چیلنج لے لیا،حامد میرکاتجزیہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ)معروف اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کر کے عمران خان نے اپنے لیے چیلنج لے لیاہے ، جو وقت دیا گیا ہے ،آجکل گرمی بہت زیادہ ہے ، ہیٹ ویو چل رہی ہے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہاکہ عمران خان نے ابھی ڈی چوک کی کال نہیں دی ،ابھی وہ سب کو کشمیر ہا وے پر بلا رہے ہیںاور پر اعتماد نظر آرہے ہیں کہ لوگ باہر نکلیں گے ۔ حامد میر نے کہا کہ عمران خا ن نے ماضی میں پہلے بھی لوگوں کو کشمیر ہائی وے پراکٹھا کیا تھاپھر وہاں انتظار کرنے کے بعد ڈی چوک کی طرف کال دی تھی،ہو سکتا ہے کہ اس سے بار بھی وہ ایسا کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ عمران خان کو پر امن طریقے سے آنے دے ،رکاوٹیں کھڑ ی نہ کریں ،حکومت کے بعض اتحادیوں کا خیال ہے کہ سختی سے نمٹا جائے جبکہ بعض کہہ رہے ہیں کہ سختی سے نہ نمٹا جائے ۔