بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح کم ہوکر 17.3 فیصد پر آگئی.
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق مارچ 2024 میں مہنگائی کی شرح 20.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ اپریل 2024میں یہ شرح 3.4 فیصد کمی کے بعد 17.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.1 فیصد کمی کے بعد 19.4 فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ دیہی علاقوں میں 0.9 فیصد کمی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں شرح 14.5 فیصد ہوگئی۔
واضح رہے کہ اپریل 2023 میں مہنگائی کی شرح 36.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، جب کہ رواں مالی سال2023-24کے پہلے دس ماہ جولائی تا اپریل یہ شرح اوسطاً 25.97 فیصد ریکارڈ کی گئی۔