بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف پارٹی صدر کب بنیں گے، ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

لاہور(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پارٹی صدارت کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیٹو کمیٹی اور سینٹرل مجلس عاملہ کے اجلاس طلب کرلیے گئے۔

اجلاس 11 مئی 3 بجے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ہوں گے۔ اجلاس کے دعوت نامے جاری کردیے گئے۔

اجلاس میں شہباز شریف ، سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لیے نامزد کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارٹی صدر کے علاوہ دیگر تنظیمی عہدوں میں ردو بدل نہیں کیا جائے گا۔