بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(ممتاز نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارسال کردہ ناموں کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق منظوری کے بعد جعفر خان مندوخیل کو بلوچستان کا گورنر تعینات کردیا گیا ہے۔ اسی طرح صدر مملکت کی منظوری کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کو خیبر پختون خوا کا گورنر مقرر کردیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خوااور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی ۔
صدر مملکت نے سردار سلیم حیدر خان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دی ۔
صدر آصف علی زرداری نے فیصل کریم کنڈی کی بطور گورنر خیبر پختونخواہ تعیناتی کی بھی منظوری دے دی جبکہ جعفر خان مندو خیل کی بطور گورنر بلوچستان تعیناتی کی منظوری دے دی ۔صدر مملکت نے گورنروں کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 101 (ایک) کے تحت دی