اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریفنے گردے اور جگر کے ہسپتال ’پی کے ایل آئی ‘ کا بورڈ بحال کرنے کاباضابطہ حکم جاری کردیا،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نےگردے اور جگر کے ہسپتال ’پی کے ایل آئی ‘ کا بورڈ بحال کرتے ہوئےڈاکٹر سعید اختر کوپی کے ایل آئی کا چیئرمین مقرر کردیا ،
وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ روز پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کی تھی ،چار سال قبل ڈاکٹر سعید اختر عدالتی کارروائی اور دیگر مسائل کے بعد امریکہ واپس لوٹ گئے تھے ،ڈاکٹر سعید اختر وزیراعظم کے جذبہ دلانے پر امریکہ سے سب کچھ چھوڑ کر پاکستان آئے ،پی کے ایل آئی گردے اور جگر کی پیوند کار ی کا جدید ترین اور عالمی معیار کا حامل اولین ادارہ ہے
،وزیراعظم شہبازشریف نے بطور وزیراعلی یہ منصوبہ جگر اور گردے کے مریضوں کو بیرون ملک علاج کے مہنگے اخراجات اور سفری دقتوں سے بچانے کے لئے بنایا تھا ،عمران خان حکومت میں اس منصوبے کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاگیا









