بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دنیا مقبوضہ کشمیرمیں سیاسی قیدیوں کے ساتھ بھارتی حکومت کے ناروا سلوک کا نوٹس لے ،وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم میاں شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیرمیں دن بدن بگڑتی ہوئی صورتحال پردنیاکی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہاکہ دنیا کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں سیاسی قیدیوں کے ساتھ بھارتی حکومت کے ناروا سلوک کا نوٹس لینا چاہیے،

پیرکواپنے ٹوئٹرپیغام میں وزیراعظم کاکہناتھاکہ ممتاز کشمیری رہنما یاسین ملک کو دہشت گردی کے جھوٹے الزامات میں سزا سنانا بھارت کی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں پر تنقید کرنے والی آوازوں کو خاموش کرنے کی فضول کوشش ہے۔ مودی حکومت کو حساب دینا چاہیے۔