ایک ارب ڈالر کےگندم درآمد اسکینڈل کامعاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ کل تک ہونےکا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کےقائد نواز شریف ذمہ داروں کےخلاف سخت کارروائی کے خواہاں ہیں۔
گندم درآمد اسکینڈل سے متعلق انکوائری رپورٹ ملنے پرنیب یا ایف آئی اے کو بھجوانےکا فیصلہ کیا جائےگا۔
کابینہ ارکان اور اعلیٰ حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کو گندم اسکینڈل کا معاملہ بہترانداز میں حل کرنےکی تجویز دی ہے۔
نیب یا ایف آئی اے کو معاملہ بھجوانے پر نگران حکومت کے ذمہ داران کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔








