بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان ہمارا دوسراگھر،آکربہت خوشی ہوئی ،ازبک وزیرخارجہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی،وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم نے بختیار سیدوف کو پاکستان امد پر خوش آمدید کہا،اسحاق ڈار نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں،پاکستان ازبکستان کے ساتھ تجارت ، اقتصادی میدان سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے ،ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے کہاکہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی،پاکستان ہمارے لئے اپنے دوسرے گھر کی مانند ہے،پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں